Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 15 november, 2009, 19:19 GMT 00:19 PST

’فائدہ دہشت گردوں کو ہوسکتا ہے‘

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد مناسب وقت پر پیش کردیئے جائیں گے۔: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئے کیونکہ اگر دونوں ممالک مذاکرات نہیں کرتے تو اس کا فائدہ دہشت گردوں کو ہوسکتا ہے عوام کو نہیں ۔

اپنے آبائی شہر ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا واحد مذاکرات ہیں کیونکہ جنگ کے ذریعے ان مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور جہاں تک بھارت کا تعلق ہے تو اس سےجو جامع مذاکرات منقطق ہوئے ہیں ان مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ بحال ہونے چاہئے۔

ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد مناسب وقت پر پیش کردیئے جائیں گے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت پرامن مقاصد کے لیے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا جو ہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔

وزیر اعظم نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ شدت پسند پسپا ہونے کے بعد اس قسم کی بزدلاانہ اقدامات کررہے ہیں جس کا مقصد حکومت کی توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات کی طرح وزیر ستان میں بھی آپریشن کامیاب ہوگا۔

ایک سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موزانہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور سے نہ کیا جائے۔ این آر او کے بارے میں ان کاکہنا ہے کہ وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ بقول ان کے عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں جو فیصلہ کریں گے وہ ان کو قبول ہوگا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔