Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 10 november, 2009, 03:01 GMT 08:01 PST

عمران خان کا کامیاب آپریشن

عمران کو تین دن تک ہسپتال میں رکھا جائے گا

تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں ان کی چھوٹی آنت کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔

تحریک انصاف کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ کے بقول عمران کو آپریشن کے بعد ہسپتال کے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے او ڈاکٹروں نے انہیں تین دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عمر چیمہ کے مطابق عمران خان کو پیر کے روز معدے میں شدید درد ہوا جس پر انہیں شوکت خانم ہسپتال لایا گیا اورڈاکٹروں نے عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد مرض کی تشخیص کی اور چھوٹی انت کا آپریشن کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

ملک کی اعلی شخصیات نے ٹیلی فون کے ذریعے عمران خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت درفافت کی۔

چھوٹی آنت کے آپریشن کے بعد عمران خان کو پرائیویٹ روم منتقل کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے عہدیدار کے بقول اب عمران خان کی طیبعت بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں تین دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد انہیں گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے ایک دن قبل ہی لاہور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا تھا اور پیر کو انہیں اسی مہم کے علاوہ یوم اقبال کے سلسلے میں مِختلف تقریبات میں شرکت کرنا تھی جو ان کی بیماری کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔