Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 9 november, 2009, 05:57 GMT 10:57 PST

پشاور میں خود کش دھماکہ، تین ہلاک

فائل فوٹو، پشاور بم دھماکا

جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد ہونے والے دھماکوں میں تقریباً تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں

صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی کے قریب ایک خودکش بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں پولیس ناکے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح دس بجے کے قریب رنگ روڑ کے پتنگ چوک میں ایک پولیس چوکی کے پاس ایک خود کش حملہ آور نے اس وقت دھماکہ کیا جب وہ چوکی کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اہلکار ہارون نے بی بی سی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک رکشے میں آیا اور پولیس ناکے کے قریب اس نے دھماکہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے رکشہ مکمل طور پر تباہ جب کہ ناکے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ پشاور میں ہی گزشتہ روز ایک ناظم پر ہونے والی خودکش دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ اس خودکش دھماکے میں ناظم عبدالمالک سمیت تیرہ افراد ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان فوج کی قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں اب تک تین سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔