ہارون رشید
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آ باد
پاکستان میں حکومت نجی سکولوں سے تو حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کا تقاضہ کر رہی ہے لیکن خود اسلام آباد کے ایک سرکاری سکول میں حالت کیا ہے۔

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں بڑے نجی تعلیمی ادارے سکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کر دیئے گئے تھے۔ تاہم سرکاری سکول چند روز کی ابتدائی بندش کے بعد کھول دئے گئے۔ حکومت نے نجی سکولوں سے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات بہتر بنائیں۔ لیکن چراغ تلے اندھیرے کی مصداق حکومتی مرکز اسلام آباد میں ایسے سرکاری سکول بھی ہیں جہاں ایسا کوئی انتظام دیکھنے کو نہیں ملا۔ یہ تصویر ایسے ہی ایک سرکاری سکول کی ہے جہاں جگہ جگہ سے ٹوٹی چاردیواری کو جھاڑیوں سے بند کیا گیا ہے۔
© MMIX