عبدالحئی کاکڑ
بی بی سی اردوڈاٹ کام، کوٹکئی، جنوبی وزیرستان

یہ جنوبی وزیرستان کا سپنکئی رغزئی اور آس پاس کا علاقہ ہے جسے فوج نے کارروائی کے آغاز میں ہی طالبان سے واپس لے لیا تھا اور یہاں پر اپنا بیس کیمپ قائم کیا۔ جس جگہ کو بیس کیمپ بنایا گیا ہے یہاں پر پانچ سال پہلے چمڑے کا بڑا کارخانہ تھا جہاں بعد میں طالبان کے مقتول رہنماء عبداللہ محسود نے اپنا ہیڈ کوراٹر قائم کردیا تھا۔ سپنکئی رغزئی جنوبی وزیرستان کا کاروباری مرکز تھا مگر مسلسل فوجی کارروائیوں کے دوران یہاں کے بازار کو مسمار کردیا گیا ہے۔ تازہ فوجی کارروائی میں جنوبی وزیرستان کے محسود علاقوں سے تقریباًسو فیصد نقل مکانی ہوچکی ہے۔
© MMX