
لاہور آرٹس کونسل کے زیر انتظام مال روڈ پر واقع الحمراء ہال میں تین روزہ چولستان میلہ منعقد کیا گیا۔ میلے میں نا صرف الحمراء کے سٹیج پر چولستان کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک ہال میں چولستان کے علاقے کے مخصوص ملبوسات جن میں کڑھائی والے لباس اور دوسری اشیاء کی نمائش کا بھی ہتمام کیا گیا۔




























