
یلداشیو زندہ ہیں یہ من گھڑت خبریں ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں: قاری حسین
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ستائیس اگست کو کیےگئے ڈرون حملے میں ازبکستان کی اسلامی تحریک کے سربراہ طاہر یلداشیو اور تحریک طالبان کے رہنما حاجی عمر کے بھائی نور اسلام زحمی ہوئے تھے۔
مقامی انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ستائیس اگست کو جنوبی وزیرستان کے ٹپر غئی کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں یلداشیو اور نور اسلام زخمی ہوئے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے زخمی ہونے کی تو تصدیق کی جا سکتی ہے لیکن ان کی ہلاکت کی نہیں کیونکہ نور اسلام صحتیاب ہو ئے ہیں۔
کلِک جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، آٹھ ہلاک
تاہم امریکی خبر رساں ادارے اے پی اور برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طاہر یلداشیو ستائیس اگست کو پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق چار سکیورٹی اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یلداشیو ستائیس اگست کے ڈرون حملے میں زخمی ہوئے تھے اور امکان ہے کہ چند روز بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ان کو یلدشیو کی ہلاکت کی اطلاع جنگجوؤں ہی سے ملی ہے۔
تاہم طالبان کے اہم رہنما قاری حسین نے اے پی سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی سختی سے تردید کی اور کہا ’یلداشیو زندہ ہیں یہ من گھڑت خبریں ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بھی سکیورٹی اہلکار کے حوالے ہی سے یلداشیو کی ہلاکت کی خبر چلائی ہے۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔