Advertisement

رکن امن کمیٹی پر حملہ:چار ہلاک

بنوں میں حملہ(فائل فوٹو)

بکا خیل میں حملے سے ایک روز پہلے بنوں اور پشاور میں خودکش حملوں میں چھبیس لوگ ہلاک ہوئے تھے

پاکستان کے نیم قبائلی علاقے بکا خیل میں ایک امن کمیٹی کے رُکن کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں رُکن امن کمیٹی گل حکیم شامل ہیں۔

بکا خیل پولیس تھانے کے سربراہ الیاس خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو صُبح دس بجے کے قریب امن کمیٹی کے ممبر گل حکیم خان کی گاڑی پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے گھر سے ایک قومی جرگے میں شرکت کرنے کے لیے منڈی بازار جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں گل حکیم سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے تین دوسرے افراد گل حکیم کے محافظ تھے۔دھماکے میں ان کی گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔

بکا خیل میں ایک مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتایا کہ گل حکیم کی گاڑی پر ایک پیدل جانے والے خودکش حملہ آورنے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک زودار دھماکہ ہوا اور گاڑی کو آگ لگ گئی۔

صحافی کے مطابق دھماکے کے بعد مقامی لوگوں نے تباہ شدہ گاڑی سے لاشیں نکالی کئی جو بُری طرح جھلس گئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ پہلے بکا خیل کے قریب جانی خیل میں مسلح طالبان نے طالبان مخالف جانی خیل امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ قبائلی سردار بھی شامل تھے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔