Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 9 july, 2009, 02:25 GMT 07:25 PST

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

گزشتہ ایک سال سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے

پاکستان میں بدھ کو رات گئے حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اتنا ہی اضافہ کر دیا ہے جتنی کہ یہ قیمتیں سپریم کورٹ کی جانب سے کاربن ٹیکس کی عارضی طور پر معطلی کے بعد کم ہوئی تھیں۔

وزیر اعظم کے مشورے اور صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اس آرڈیننس کو پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لوئی آرڈیننس کا نام دیا گیا۔

یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس سے فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسی سطح پر پہنچ جائیں گی جس پر یہ سپریم کورٹ کی طرف سے کاربن ٹیکس کے عارضی طور پر معطل کیئے جانے سے پہلے تھیں۔

سپریم کورٹ نے صرف ایک دن قبل ہی حالیہ بجٹ میں لگائے گئے کاربن ٹیکس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

سیریم کورٹ نے یہ حکم حکومتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق سینٹر رخسانہ زبیری اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کی ان درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا تھا جو کہ گزشتہ حکومت کے دورے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ میں ان درخواستوں پر سماعت جاری ہے اور جمعرات کو عدالت نے وفاقی سیکریٹری ماحولیات کو طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ بجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لوئی سرچارج ختم کرکے کاربن ٹیکس لگایا تھا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔