Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 2 july, 2009, 07:23 GMT 12:23 PST

پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک ہلاک

دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا

صوبہ سرحد میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو پشاور میں پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور پولیس کے مطابق یہ واقعہ یکہ توت کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کار میں سوار ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں دو راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہپستال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ ادھر اس واقعہ کے بعد پشاور میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ چند مقامات پر مزید چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

گزشتہ شام بھی پشاور کے مضافاتی علاقوں میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے بعد متنی اور بڈھ بیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

پچھلے چند دنوں سے صوبہ سرحد کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور منگل اور بدھ کو ضلع ہنگو اور ڈیرہ اسمعیل خان میں پولیس کی گشتی ٹیموں پر تین حملے کیے گئے تھے جن میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔