Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Wednesday, 27 may, 2009, 18:36 GMT 23:36 PST

صدر: کراچی میں امن و امان اجلاس

صدر آصف علی زرداری

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی چاروں صوبوں میں متاثرین کی رجسٹریشن کرے گی

کراچی میں صدر آصف علی زرداری نے صوبائی وزرا اور اتحادی جماعتوں سے ملاقات اور امن امان کے حوالے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ جس میں انہیں مالاکنڈ سے متاثرین کی صوبے میں آمد پر پائے جانے والے خدشات سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی چاروں صوبوں میں متاثرین کی رجسٹریشن کرے گی اگر بیرونی امداد میں تاخیر ہوئی تو آنے والے وفاقی بجٹ کی ترقیاتی سکیموں میں کٹوتی کی جائے گی۔

کراچی میں صدر آصف علی زرداری نے سندھ کی معاشی اور اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایم کیو ایم سمیت تمام صوبائی وزرا اور معاونین نے شرکت۔

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے صوبے میں مالاکنڈ آپریشن متاثرین کی آمد پر تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں جئے سندھ قومی محاذ کی ہڑتال کی بھی حمایت کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان قائرہ نے بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں متاثرین کی آمد اور سندھ میں اس سلسلے میں ہونے والی ہڑتالوں پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سوات میں جاری آپریشن پر بھی بات کی اور اس میں تاخیر پر بھی روشنی ڈالی۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ملاقات کی، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سوات اور باجوڑ کے لوگ پاکستانی ہیں اور وہ کہیں بھی آجا سکتے ہیں۔

نیشنل سکیورٹی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو پولیس اور جیل اصلاحات کا جائزہ لے گی اور چاروں صوبوں کے لیے یکساں پالیسی تشکیل دے گی

قمر زمان قائرہ

رحمان ملک کے ساتھ ڈاکٹر فاروق ستار موجود تھے انہوں نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کی اور بتایا کہ انہوں نے کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے اور طویل لوڈشیڈنگ پر بات کی ہے تاہم انہوں نے سوات متاثرین کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان قائرہ نے بتایا کہ نے بتایا کہ ہر صوبے میں پچیس ہزار مزید پولیس اہلکاربھرتی کیے جائیں گے جنہیں دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔