
مناواں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردی کے حملے میں پکڑےجانے والا ملزم
لاہور میں سنہ دو ہزار آٹھ سے اب تک ہلکے اور بھاری نوعیت کے کئی بم دھماکے اور خودکش حملے ہوئے ہیں لیکن اس کے ساتھ پاکستان میں لاہور واحد شہر ہے جہاں ممبئی طرز کے حملے بھی کیے جا چکے ہیں ۔مجموعی طور پر ان حملوں میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے جن میں اکسٹھ سکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔
اس دن لاہور ہائی کورٹ کے باہر بم دھماکہ ہوا۔ اس میں تئیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیس پولیس اہلکار، دو شہری اور خودکش حملہ آور شامل تھے۔
لاہور کی مصروف شاہراہ اپر مال پر واقع پاک بحریہ کے ایک نیول وار کالج میں خود کش دھماکے میں ایک حملہ آور سمیت کم از کم سات افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں نیوی کے چار اہلکار ہلاک ہوئے۔
لاہور میں مال روڈ کے نزدیک واقع وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں مجموعی طور پر ستائیس افراد ہلاک اور ایک سو ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایف آئی اے کے بارہ اہلکار بھی شامل تھے۔ حملوں میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیاں استعمال کی گئی تھیں۔
خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے ایک سب انسپیکٹر اور دو خواتین بھی شامل تھیں۔ یہ بم دھماکہ ملک کی آزادی کے جشن شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل علامہ اقبال ٹاؤن کے دبئی چؤک پر شب گیارہ بجے کے قریب کیا گیا ۔
لاہور کے گنجان علاقے گڑھی شاہو چوک میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ کم شدت کے بم تھے اور ان کا مقصد خوف وہراس پھیلانا تھا۔
قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع ایک ثقافتی مرکز میں اور اس کے پاس یک بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ۔ دھماکوں میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق کم شدت کے ان دھماکوں کا بظاہر مقصد خوف وہراس پھیلانا تھا۔

دہشت گردی کے تازہ حملے میں دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی اور پھر ایک بارود سے بھری گاڑی کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔
سرکاری افسروں کی رہائشی کالونی جی او آر II میں ایک گاڑی میں زور دار بم دھماکہ ہوا جس میں ایک خاتون ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
دو مختلف تھیئٹروں کے قریب دوگھنٹوں میں پانچ کم شدت کے دھماکے ہوئے ہیں جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر تقریباً ایک درجن حملہ آوروں کی فائرنگ سے سری لنکا کے آٹھ کھلاڑی زخمی اور پنجاب پولیس کے پانچ اور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ اس کے علاوہ دو نامعلوم افراد بھی مارے گئے ہیں۔
لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر صبح سات بجے کے قریب متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا ۔کمانڈوز نے ساڑھے آٹھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد پولیس کے تربیتی سینٹر کی عمارت پر قبضہ کر لیا ۔ اس آپریشن میں آٹھ پولیس اہلکار اور چار دہشت گرد ہلاک جبکہ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
لاہور میں سٹی پولیس آفیسر اور ریسکیو 15 کے دفاتر کے باہر خودکش حملے میں تئیس افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے وہاں لگائے بیریئر کے قریب آ کر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد چھوٹا دھماکہ کیا۔ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے بیریئر پار کرنے کے بعد بڑا دھماکہ کیا۔
© MMIX