Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 24 may, 2009, 09:42 GMT 14:42 PST

اورکزئی ایجنسی میں دس ہلاک

پاکستان ایئرفورس

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دو شہریوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں اٹھ عسکریت پسند بتائے جاتے ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح لڑاکا طیاروں نے آپر اور لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں خوگہ سیڑئی، سمپگہ، ڈبوری مرکز، تورکانڑہ، انجنڑی اور مشتی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

ایک اعلی پولیٹکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ بمباری میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اٹھ شدت پسندوں کے علاوہ دو عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ ان کے مطابق شیلنگ میں طالبان کے مراکز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بمباری میں بازاروں اور ایک سرکاری ٹیلی فون ایکسچینج کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اورکزئی ایجنسی میں محدود پیمانے پر فضائی کاروائیاں گزشتہ دو تین ہفتوں سے جاری ہیں۔ اس سے پہلے بھی آپر اورکزئی ایجنسی کے صدر مقام غلجو پر دو بار بمباری کی گئی تھی جس میں زیادہ تر عام شہری مارے گئے تھے۔ ان کاروائیوں کے نتیجے میں سینکڑوں لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر قریبی شہروں ہنگو اور کوہاٹ کی جانب نقل مکانی کی تھی۔ #

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔