Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 15 may, 2009, 12:07 GMT 17:07 PST

بلوچ رہنماؤں کا چہلم، شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچ رہنما

تین قوم پرست رہنماؤں کے ایصال ثواب کے لیے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی گئی

تین بلوچ قوم پرست رہنماؤں کا چہلم جمعہ کے روز پورے بلوچستان میں منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر پورے مکران ڈویژن میں گوادر اور تربت سمیت دیگر شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

یاد رہے کہ غلام محمد بلوچ ،شیرمحمد بلوچ اور لالہ منیر کی مسخ شدہ لاشیں گذشتہ ماہ آٹھ اپریل کو تربت کے علاقے پداگ سے ملی تھیں۔بلوچ قوم پرستوں نے ہلاکتوں کی ذمہ داری پاکستان کے خفیہ اداروں پر عائد کی ہے تاہم حکومت اس کی تردیدکرچکی ہے۔

بلوچستان کے تین قوم پرست رہنماؤں کے ایصال ثواب کے لیے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ غلام محمد بلوچ کے آبائی شہر مند میں جمعہ کی شام کوایک بڑے احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں شرکت کے لیے کراچی، کوئٹہ اور خضدار سے قافلے مند پہنچ چکے ہیں۔ جلسے سے بلوچ نیشنل موومنٹ، بلوچ نیشنل فرنٹ، بلوچ ری پبلیکن پارٹی، بلوچ رائٹس اور بی ایس او آزاد کے قائدین خطاب کرینگے۔

واضح رہے کہ قتل ہونے والے تین بلوچ رہنماوں کو گذشتہ ماہ تین اپریل کوتربت میں نیشنل پارٹی کے رہنماء اور بلوچستان اسمبلی میں سابق لیڈر حزب اختلاف کچلول علی ایڈووکیٹ کے دفترسے اس وقت نامعلوم مسلح نے اغواء کیا تھا جب یہ تینوں رہنماء انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں پیش ہونے کے بعد کیس کے بارے میں صلاح ومشورہ کرنے کے لیے کچکول علی ایڈووکیٹ کے دفتر میں تھے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔