Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Wednesday, 29 april, 2009, 16:19 GMT 21:19 PST

جنوبی وزیرستان:ڈرون حملہ، 6 ہلاک

فائل فوٹو

اس سے پہلے وانا کے مقام پر پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک میزائل حملےمیں ایک گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔اس حملےمیں کم از کم چھ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں سرگرم بیت اللہ محسود گروپ کے طالبان تھے۔

علاقے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو شام سات بجے کے بعد جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا سے کوئی دس کلومیٹر دور جنوب کی جانب کانیگرم کے علاقے اسمان منزہ میں ہوا۔ حکام نے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارے سے ایک میزائل حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ انتظامیہ کا بھی یہ کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان تھے۔

علاقے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو شام سات بجے کے بعد جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا سے کوئی دس کلومیٹر دور جنوب کی جانب کانیگرم کے علاقے اسمان منزہ میں ہوا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی عرب شامل نہیں تھا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کیا ہلاک ہونے والوں میں کوئی اہم شخص شامل ہے یا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے میں گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ حملے کے بعد مقامی لوگوں نے گاڑی سے چھ لاشوں کو نکال لیا جن کو ایک نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔