BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 March, 2008, 00:16 GMT 05:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
وکلاء احتجاج جاری رہے گا
 

 
 
وکلاء کنونشن
اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلاء اعلانِ مری کے پہرے دار ہیں
آل پاکستان وکلاء کنونشن کے شرکا نے اعلان مری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس معاہدے پر دستخط کرنے والی سیاسی جماعتوں سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل کے تیس دنوں کے اندر جلد از جلد ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کریں گی۔

سنیچر کو پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں آل پاکستان وکلاء کنونشن ہوا جس میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر منیر اے ملک سمیت ملک بھر سے وکلاء نے شرکت کی۔

کنونشن میں قرارداد منظور کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وکلا عدلیہ کی بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور قرار داد پشاور کے تحت ہر جمعرات کو مکمل دن کی ہڑتال کریں گے جبکہ بھوک ہڑتالی کمیپ لگائے جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے۔

کنونشن میں قرار داد کے ذریعے یہ باور کرایا گیا اگر اعلان مری کو پامال کیا گیا تو وکلاء اپنی قیادت کےفیصلہ کی روشنی میں لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لیں گے۔

کنونشن میں یہ قرار دیا گیا کہ وکلاء ان ججوں کو جج تسلیم نہیں کرتے جہنوں نے عبوری آئینی حکم یعنی پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے اور وکلاء برادری کے نظر میں جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا وہی آئینی اور قانونی جج ہیں۔

کنونشن میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ آئین کو جان بوجھ کر ناجائز، غیر قانونی اور غیر آئینی ترامیم کے ذریعے توڑ مروڑ دیا گیا ہے اور ایسا کرنا بذات خود آئین کے دفعہ چھ کے تحت ایک جرم ہے۔

کنونشن میں کہا گیا کہ وہ تمام افراد جہنوں نے پی سی او کو قبول کرتے ہوئے آئین کی پامالی میں حصہ لیا اور ایک غاصب کے تحت حلف لیا۔ ان افراد کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے تین نومبر کےفیصلے کی خلاف ورزی ہے اور توہین عدالت ہے۔

کوڈ آف کنڈکٹ کا مس کنڈکٹ
  یہ بات دیکھنے کی ہے کہ کیا صوبائی چیف جسٹسز کا چیف جسٹس پر اعتماد کا اظہار کرنا کوڈ آف کنڈکٹ کا مس کنڈکٹ تو نہیں ہے
 
اعتزاز احسن

کنونشن میں جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت اعلیْ عدلیہ کے دیگر ججوں کی نظربندی کی شدید مذمت کی گئی اور کہا کہ صدر پرویز مشرف اعلیْ عدلیہ کے ججوں کو نظربند رکھنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

کنونشن میں جسٹس افتخار محمد چودھری کے آٹھ سالہ بیٹے بالاج کو ملک کا کم عمر ترین سیاسی قیدی قرار دیا گیا اور ان کی نظری بندی کی شدید مذمت کی گئی۔

کنونشن کے شرکا نے آرمی ایکٹ اور لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا ان ترامیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

کنونشن کے شرکاء نے اعلان مری کے خلاف ہونے والی سازشوں کی بھی شدید مذمت کی۔ کنونشن میں یہ اعلان کیا گیا کہ وکلاء کا آئندہ قومی کنونشن کراچی میں بارہ اپریل کو ہوگا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا اعلان مری وکلاء تحریک کا نیتجہ ہے اور وکلاء کو اعلان مری کا پہرہ دینا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹسز کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی چیف جسٹسز کی طرف سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر اعتماد کا اظہار کرنے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے بقول کیا چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر وزیر اعظم ہیں جو اعتماد کا ووٹ لیں یا پھر یہ کور کمانڈز کا اجلاس ہے جس میں اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ بات دیکھنے کی ہے کہ کیا صوبائی چیف جسٹسز کا چیف جسٹس پر اعتماد کا اظہار کرنا کوڈ آف کنڈکٹ کا مس کنڈکٹ تو نہیں ہے۔

پاکستان بارکونسل کے رکن جسٹس (ریٹائرڈ) رشید اے رضوی نے وکلاء سے اپیل کی جس دن پارلیمان میں عدلیہ کی بحالی کے بارے میں قرار داد پیش کی جائے اس دن تمام بار ایسوسی ایشنز پارلیمان کی حاکمیت کا دن منائیں۔ان کے بقول اس دن پارلیمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے اور انہیں یاد دہانی کرائی جائے کہ آج سے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

کنونشن میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین مرزا عزیر بیگ، علی احمد کرد، سعید احمد خان، انور کمال اور رانا اسد اللہ خان سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کیا۔

کنونشن کے اختتام پر اعتزاز احسن نے عدلیہ کے حوالے سے اپنی نظم سنائی اور جسٹس افتخار محمد چودھری کے حق میں نعرہ بھی لگوائے۔

 
 
اسی بارے میں
عدلیہ کی بحالی پر اتفاق
09 March, 2008 | پاکستان
ججز کی بحالی کا کیا ہوگا؟
13 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد