BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 October, 2004, 18:45 GMT 23:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انگریزی میں نیلے رنگ کے محاورے
 

 
 
پچھلی بار ہم نےانگریزی زبان کے ایسے محاوروں کی بات کی تھی جن میں سرخ اور سفید رنگ کا ذکر ملتا ہے، اس بار ہم نیلے رنگ والے محاوروں پر ایک نگاہ ڈال رہے ہیں۔

برطانیہ میں نیلے رنگ کو لڑکوں سے اور گلابی رنگ کو لڑکیوں سے مخصوص سمجھا جاتا ہے۔ یہ رنگ محبت اور وفاداری کی علامت بھی خیال کیا جاتا ہے۔

ذیل میں اس رنگ سے تعلق رکھنے والے کچھ محاورے درج کئے جا رہے ہیں۔

a blue movie
out of the blue
scream blue murder
the boys in blue
a blue-eyed boy
’ بلیو مووی‘ یا بلیو فلم سے مراد ہے عریاں مناظر والی فلم۔
ایسی فلمیں ہمارے معاشرے میں فحش سمجھی جاتی ہیں اور انکی نمائش ممنوع ہے لیکن برطانیہ اور امریکہ وغیرہ میں بالغ افراد یہ فلمیں دیکھ سکتے ہیں البتہ ایسی فلموں کے لئے الگ سنیما گھر ہوتے ہیں اور انکے وڈیو بھی مخصوص دکانوں ہی سے ملتے ہیں جو کہ sex shops کہلاتی ہیں۔

ان معلومات کی روشنی میں اب ذرا یہ جملہ پڑھئیے

Blue movies, or adult videos as they are sometimes called, are normally only available from sex shops

جو چیز اچانک یا غیر متوقع طور پر سامنے آجائے اسکے لئے out of the blue کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں، مثلاً

His suggestion that we should move to Canada, came completely out of the blue. I wasn't expecting it

کسی ناپسندیدہ بات پر واویلا کرنے یا فساد مچانے کے لئے بھی نیلے رنگ کا ایک محاورہ موجود ہے یعنی: to scream blue murder ۔ ذرا یہ جملہ دیکھئیے:

They started to scream blue murder when I told them they would have to work an extra half an hour on Saturday afternoons

برطانیہ میں چونکہ پولیس نیلی وردی پہنتی ہے اس لئے پولیس والوں کو the boys in blue بھی کہا جاتا ہے:

It's a criminal offence. We can't sweep it under the carpet. We should hand it over to the boys in blue

اور اب اس سلسلے کا آخری محاورہ جو ایسے نوجوانوں کی تعریف میں بولا جاتا ہے جو تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہوں۔ ایسے نوجوانوں کو blue-eyed boys کہا جاتا ہے لیکن ظاہر ہے اس تعریف میں کچھ رشک اور حسد کا پہلو بھی ہوتا ہے کیونکہ انھیں افسروں یا حکام کا منظورِ نظر قرار دیا جاتاہے۔

مزید وضاحت اس جملے سے ہو جانی چاہیے۔

ُAkhtar has been promoted three times in a year, he is the blue- eyed boy of our office

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد