 |
|
 |
|
| بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی |

اسامہ بن لادن سعودی باشندہ ہیں
|
امریکہ میں بیمہ کرنے والے کمپنیوں کا ایک گروپ القاعدہ اور مشرق وسطی کے کئی ممالک پر گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کے سلسلے میں مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ان ممالک میں ایران، عراق، سوڈانت شام اور سعودی عرب شامل ہیں۔
نیویارک کے تجارتی مرکز ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر گیارہ سمتبر دو ہزار ایک کو ہونے والے خودکش حملوں کے نتیجہ میں انشورنس کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہوا تھا۔
یہ انشورنس کمپنیاں اپنے نقصان کے ازالہ کے لئے تین سو ارب ڈالر کے معاوضہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
ان کمپنیوں کے وکلاء کو کوئی توقع نہیں کہ القاعدہ یہ رقم ادا کرے گی، تاہم خیال ہے کہ یہ وکلاء تنظیم کے امریکہ میں منجمند اثاثوں کے حصول کی کوشش کرے گی۔ ان اثاثوں کی مالیت دو سے تین ارب ڈالر ہے۔
گزشتہ روز ایک وفاقی عدالت نے اپنے فیصلہ میں ان حملوں کے متاثرین حق دیا تھا کہ وہ متعلقہ ایئرلائن اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مالکان کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ دائرکر سکتے ہیں۔ |
|
 |