 |
|
 |
|
| لڑکا، امریکی فوجی ہلاک |
|
عراق کے شمالی شہر اربیل میں ایک خودکش حملے میں  امریکی فوج پر حملے جاری ہیں | ایک لڑکا ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں چھ امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
کردوں کے نمائندوں نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ایک گاڑی کے ذریعے اس مکان پر حملہ کیا جس میں امریکی فوجی مقیم تھے۔
زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عراقی شہری تھے جو قرب وجوار کے گھروں میں مقیم تھے۔
شمالی عراق میں گزشتہ چار ماہ میں جب سے امریکی صدرنے عراق میں جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا ہے یہ سب سے بڑا دھماکہ تھا۔
عراق کے نگران وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے اس دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام عراق میں عدم استحکام پھیلانے کی مذموم کوشش تھی۔
عراق میں امریکی فوج پر بیشتر حملے مشرقی علاقوں اور کچھ جنوبی علاقوں میں ہوئے ہیں لیکان کردوں کے علاقے میں شاید یہ پہلا حملہ ہے۔
بدھ کو ایک اور واقعے میں بغداد کے شمال مشرق میں امریکی فوج پر ایک حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ |
|
 |