 |
|
 |
|
| ’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘ |
|
صدر بش نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے  یاسرعرفات کے نامزد کردہ احمد قریع نے وزیرِ اعظم کا عہدہ قبول کر لیا ہے | لئے نقشہِ راہ پر ابھی بھی قائم ہیں تاہم اہم سلسلے میں سب سے اہم پہلا قدم دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے۔
فلسطینی پارلیمان کے سپیکر احمد قریع کے وزیرِ اعظم کے عہدے کی پیشکش قبول کرنے پر اپنا ردِِ عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ اب احمد قری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سیکورٹی افواج کو قابو میں کریں اور پھر بقول صدر بش ’انہیں قاتلوں کے خلاف استعمال کریں‘۔
ادھر احمد قریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے وہ ایک ایمرجنسی حکومت قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ چیزن کا کہنا ہے کہ فلسطین کے اگلے وزیرِ اعظم کے عہدے کی پیشکش قبول کرکے احمد قریع نے ایک طرح سے جوا کھیلا ہے۔
احمد قریع کا کہنا ہے ’صدر نے مجھے یہ عہدہ پیش کیا اور مجھ پر زور دیا کہ میں نئی حکومت قائم کروں۔ میں راضی ہوگیا۔ میں ِخطرہ مول لوں گا اور ذمہ داری نبھاؤں گا‘۔
اس سے قبل غزا کی پٹی میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حماس کے ایک رہنما محمود الزھار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کے بیٹے اور ایک ذاتی محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں نے نصف ٹن وزنی بم گرایا تھا۔
حملے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے احمد قریع نے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔
یہ حملہ منگل کے خودکش حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پندرہ اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ |
|
 |