 |
|
 |
|
| اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ |
|
عربی ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ نے ایک نئی وڈیو نشر کی ہے  اسامہ اور الظواہری کو سرسبز وادیوں میں دکھایا گیا ہے | جس میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کو دکھایا گیا ہے اور امریکی ٹھکانوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ مناظر غالباً اپریل کے اواخر یا مئی کے آغاز میں فلمائے گئے ہیں۔ اس وڈیو کے ساتھ جو آڈیو ٹیپ ہے اس میں اسامہ کے نائب الظواہری کا ایک بیان ریکارڈ ہے۔
آڈیو ٹیپ سے نشر کیے گئے اس بیان میں امریکی ٹھکانوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی یہ نئی وڈیو ٹیپ گیارہ ستمبر کے حملوں کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔
اس ٹیپ میں الظواہری کی آواز میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ’اللہ  اسامہ الظواہری کے ساتھ | کی مدد سے ہم ہر اس شخص کا ہاتھ کاٹ دیں گے جو ہمیں چھونے کی کوشش کرتا ہے، تم خود کو اپنے جرم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار کرلو۔‘
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الظواہری نے پاکستانی عوام کو کہا ہے کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جنہوں نے، ان کی رائے میں، افغانستان میں مسلمانوں کے خون کا سودا کیا اور عرب مجاہدوں کو پکڑ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا۔
’اگر وہ (مشرف) غداری نہ کرتے تو کابل میں کٹھ پتلی حکومت قائم نہ ہو سکتی جس نے بھارت کو پاکستان کی مغربی سرحدوں پر لا بٹھایا ہے۔‘
اس وڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن اور الظواہری کو نامعلوم وادیوں میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن اور الظواہری دونوں ہی کو بولتے ہوئے نہیں دکھایا گیا۔
بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیپ اس لئے بھی اہم ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پہلی بار اسامہ بن لادن کی وڈیو سامنے آئی ہے۔
آڈیو ٹیپ میں الظواہری نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ  اسامہ سرسبز وادی میں | ’اللہ پر بھروسہ کریں، اور امریکیوں کو اس طرح شکار کریں جس طرح شیر اپنا شکار کرتا ہے، اور عراقی سرزمین کو ان کے لئے قبرستان بنادیں۔‘
اپنے پیغام میں الظواہری نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں اور ہتھیار نہ ڈالیں کیونکہ ’صرف جہاد ہی فلسطین کی آزادی کا راستہ ہے۔‘
اپنے بیان میں الظواہری نے کہا ہے کہ القاعدہ کے حالیہ حملے چھوٹی موٹی نوعیت کے تھے لیکن امریکہ کے ساتھ اصل جنگ ابھی شروع ہونی ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ وڈیو میں دکھائی جانے والی یہ پہاڑیاں کہاں کی ہیں۔ اسامہ اور الظواہری کو وڈیو میں افغانی شلوار قمیض پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ |
|
 |