BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2003, 20:11 GMT 00:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
راشد کی جگہ انضمام کپتان
 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ منگل کو ملتان میں ہوگا جہاں انضمام نے کچھ روز قبل شاندار سنچری بنا کر پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچایا تھا۔

راشد لطیف کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم کی طرف سے سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرنے کی بنیاد پر درخواست دائر کی گئی تھی۔ راشد لطیف نے تیسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے بیٹسمین الوک کپالی کے خلاف کیچ کی اپیل کی تھی جسے ایمپائر نے قبول کر لیا تھا۔ بعد میں ایکشن ریپلے سے ثابت ہوا کہ گیند راشد لطیف کے دستانوں میں پہنچنے سے پہلے زمین سے ٹکرا گئی تھی۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے حکام نے راشد لطیف پر لگائی گئی پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راشد لطیف چھبیس ستمبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی سیریز میں شامل ہوں گے۔ راشد کی جگہ کامران اکمل بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں میں وکٹ کیپنگ کریں گے۔

انضمام الحق اس سے پہلے گزشتہ سال وقار یونس کی غیر حاضری میں زمبابوے کے خلاف دو ایک روزہ میچوں میں اور دو سال قبل معین خان کی جگہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں کپتانی کر چکے ہیں۔

کپتان بننے کے بعد انضمام نے کہا ہے کہ اینہیں راشد لطیف کے خلاف پابندی لگنے کا افسوس ہے اور ٹیم راشد کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتے گی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد