 |
|
 |
|
| پاکستان کی تیسری فتح |
|
 انضمام الحق اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے تھے | پاکستان نے ملتان میں کھیلےگئے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان کی طرف سے انضمام کے ایک سو اڑتیس رنز نے دو سو اکسٹھ کا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انضمام نے اپنی شاندار اننگز کے دوران دو سو بتیس گیندوں کا سامنا کیا اور بیس چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
یہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تیسرے فتح ہے۔ اس سے پہلے پاکستان سیریز کے پہلے دو میچ بھی جیت چکا ہے۔
آج پاکستان نے ایک سو اڑتالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن گزشتہ شام سے انضمام کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ثقلین مشتاق گیارہ رنز بنا کر بنگلہ دیش کے کپتان خالد محمود کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
ان کی جگہ میدان میں اترنے والے شبیر احمد نے تیرہ رنز بنائے اور وہ محمد رفیق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
شبیر احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد عمر گل کھیلنے کے لئے آئے اور کھانے کے وقفے تک انہوں نے ناقابل شکست پانچ رنز بنائے تھے۔
کھانے کے وقفے کے بعد عمر گل رنز آوٹ ہوگئے اور یاسر علی ان کی جگہ لینے کے لئے آئے۔لیکن انضمام الحق نے ایک اننگز کو سنبھالے رکھا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
انضمام الحق اور عمر گل نے نویں وکٹ کی شراکت میں باون رنز بنائے۔ |
|
 |