BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 15 August, 2003, 18:02 GMT 22:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جہاز سے تیل بہنا بند
 
کراچی کے ساحلی علاقوں کو شدید نقصان کا خطرہ ہے
کراچی کے ساحلی علاقوں کو شدید نقصان کا خطرہ ہے

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے ساحل پر ٹوٹنے والے تیل بردار جہاز سے مزید تیل بہنا بند ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق بحریہ کے غوطہ خور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں جہاز سے تیل نکال کر اس کو ہلکا کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین وائس ایڈمرل احمد حیات نے جمعہ کے روز ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہونا تھا ہو گیا اب مزید نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود ٹوٹنے والے جہاز کے گرد چکر لگا کر آئے ہیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آئے ہیں کہ جہاز سے مزید تیل نہیں بہہ رہا ہے۔

کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ساحل پر ٹوٹنے والے یونانی تیل بردار جہاز سے بہنے والے ہزاروں ٹن خام تیل کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کراچی پورٹ کے اہلکار بریگیڈیئر افتخار ارشد نے بتایا تھا کہ سنگاپور سے ایک خصوصی طیارہ لایا گیا ہے جو خام تیل کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے کیمیائی مرکبات چھڑک رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کیمیائی مرکبات غیررہائشی ساحلی علاقوں پر چھڑکے جارہے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں صفائی کا کام ملازمین خود کررہے ہیں۔

جہاز پر سڑسٹھ ہزار ٹن تیل تھا

ماحولیاتی امور پر صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں کو شدید ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے جس سے سمندری حیات کے مکمل خاتمے کے ساتھ ساتھ کلفٹن کے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس یونانی جہاز کو پاکستان نیشنل شِپنگ کارپوریشن نے سڑسٹھ ہزار ٹن خام تیل کراچی لانے کے لئے چارٹر کیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد