|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
’شر پسند‘ شاعری پر مقدمہ
تحریر: عدنان عادل، بی بی سی اردو ڈاٹ کام احمدی فرقہ کے مرکزی مقام چناب نگر (ربوہ) میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں دو افراد کو نقص امن کے قانون سولہ ایم پی او کے تحت اس لیے ملزم قرار دیا گیا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر مذہبی شر پسندی پھیلانے کے لیے ایک دوسرے کو نظمیں لکھ کر بھیجی تھیں۔ چناب نگر کے پولیس اسٹیشن کے نائب محرر واجد حسین نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ علاقہ کی پولیس نے چودہ اگست کو مولانا اللہ یار ارشد اور افتخار احمد پر شر پسندی کی نظمیں لکھنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ الزام لگایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے نعیم زرگر نامی ایک شخص نے شدت پسند ملا کے عنوان سے ایک نظم لکھی جس کے جواب میں مولانا اللہ یار ارشد نے جماعت احمدیہ کے رہنماؤں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایک نظم لکھ کر مختلف لوگوں کے پتوں پر ڈاک سے بھیج دی۔ اس واقعہ کے بعد جماعت احمدیہ کے ایک نوجوان افتخار احمد پر الزام لگایا گیا کہ اس نے جواب کے طور پر پنجابی میں کچھ اشعار لکھ کر مولانا اللہ یار ارشد کو ارسال کردیے۔ چناب نگر میں اکثریت جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|
|
| BBC Languages >> BBC World Service >> BBC Weather >> BBC Sport >> BBC News >> | |
|
|
|