BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 August, 2003, 14:41 GMT 18:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بالآخر جہاز ٹوٹ گیا
 
تیل کی بڑی مقدار کراچی کے ساحل پر پھیل چکی ہے
تیل کی بڑی مقدار کراچی کے ساحل پر پھیل چکی ہے

کراچی کی بندرگاہ پر پھنسا ہوا وہ یونانی تیل بردار جہاز جس سے بدھ کو تیل بہنا شروع ہوگیا تھا اب دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ روز اسی سبب بندرگاہ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔

تیل کا بہاؤ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ جمعرات کو کراچی پورٹ اتھارٹی کے سربراہ وائس ایڈمرل احمد حیات کا کہنا تھا کہ صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’جہاز میں دراڑیں بدھ کی صبح پڑنا شروع ہوئی تھیں جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی چلی گئیں۔‘

حکام نے کہا تھا کہ سمندری حیات کو ماحولیاتی کثافت سے بچانے اور ساحل کے قریب رہنے والوں کی زندگی کو لاحق خطرات ٹالنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایڈمرل حیات کا کہنا تھا کہ کئی غیر ملکی ماہرین ضروری آلات و ساز و سامان کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماہرین کوشش کررہے ہیں کہ تیل کے اس بہاؤ کے منفی اثرات سے آبی حیات اور ساحل کے قریب موجود آبادی کو محفوظ رکھ سکیں۔

یونانی جہاز سڑسٹھ ہزار ٹن تیل لے کر آیا تھا۔

اگرچہ پاکستانی حکام ساحلی علاقے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن تیل کی خاصی بڑی مقدار پہلے ہی کراچی کے ساحل تک پہنچ چکی تھی جس سے علاقے میں سمندری حیات کو سخت نقصان کا خدشہ ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں کو بڑے ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان شپنگ کارپویشن کے حکام نے جو بدھ تک تردیدی بیان جاری کرتے رہے ہیں بدھ کے روز تسلیم کیا تھا کہ وہ تیل کو بہنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پاک بحریہ کو مکمل چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ضرورت کے وقت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور دیگر امدادی کاموں میں اس کی مدد لی جاسکے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مردہ مچھلیوں اور کچھوؤں کی بڑی تعداد ساحل پر پڑی ہے جس سے وہاں سانس لینا بھی دوبھر ہو رہا ہے۔

ماحولیاتی امور پر صوبائی حکومت کے مشیر فیصل گبول نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی کے ساحلی علاقوں کو شدید ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے جس سے سمندری حیات کے مکمل خاتمے کے ساتھ ساتھ کلفٹن کے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد