BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 August, 2003, 14:15 GMT 18:15 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
فلم پر یہودی اعتراضات
 
جم کاویزل فلم میں حضرت عیسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں
جم کاویزل فلم میں حضرت عیسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں

ایک سرکردہ یہودی تنظیم نے حضرت عیسیٰ کے بارے میں بنائی جانے والی متنازع فلم کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی نمائش سے صیہونی دشمن جذبات کو ہوا مل سکتی ہے۔

میل گبسن کی اس فلم میں حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے اور اس سے پہلے کے واقعات کی فلم بندی کی گئی ہے۔

یہودی تنظیم اینٹی ڈیفامیشن لیگ نے اپنے تازہ ترین بیان میں فلم کو ’خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم میں یہودی انتظامیہ اور یہودی مجمع کو حضرت عیسیٰ کو مصلوب کرنے کے فیصلے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

تاہم میل گبسن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ فلم میں شامل کوئی بات بھی صیہونیت مخالف نہیں ہے۔ کیتھولک پادریوں نے بھی فلم کو کیتھولک مخالف اور صیہونیت مخالف قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہودی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے بین المذاہب رابطے کے ناظم رابی یوجین کون نے فلم یکھی ہے۔

رابی یوجین کون کا کہنا ہے کہ فلم میں کئی خطرناک نظریات شامل ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لئے عیسائیوں اور یہودیوں نے مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ میل گبسن اور ان کی پروڈکشن کمپنی فلم پر نظرثانی کرنے پر غور کریں گے۔

گروپ کے نیشنل ڈائریکٹر ابراہم فوکسمین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اگر فلم موجودہ شکل میں ریلیز ہو گئی تو اس سے نفرت، مذہبی تعصب اور صیہونیت مخالف جذبات کو ہوا ملے گی جن کے خاتمے کے لئے ذمہ دار کلیسا نے بھی ہمیشہ کوشش کی ہے۔

لیکن میل گبسن کے ترجمان ایلن نیروب نے کہا ہے کہ اس فلم سے منسلک کسی بھی شخص کو نفرت، مذہبی تعصب اور صیہونیت مخالف جذبات کو ابھارنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

’درحقیقت میل گبسن کا مفاد بالکل اس کے الٹ ہے کیونکہ انہوں نے اس فلم کے ذریعے محبت، امید، ایمان اور درگزر کرنے جیسے جذبات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔‘

فلم دی پیشن کے ہدایت کار میل گبسن ہیں جبکہ دی تھن ریڈ لائن میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے جم کاویزل حضرت عیسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مونیکا بیلوچی نے فلم میں بی بی مریم کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے مکالمے لاطینی اور سامی زبانوں میں ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد