BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 August, 2003, 12:35 GMT 16:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’بروس آل مائیٹی‘ منظور
 
ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جم کیری
ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جم کیری

ملائیشیا میں سنسر بورڈ نے مذہبی امور کے وزیر کی جانب سے اعتراضات کے باوجود ہالی ووڈ کے اداکار جم کیری کی مزاحیہ فلم ’بروس آل مائیٹی‘ کی ریلیز کی منظوری دے دی ہے۔

فلم کی مقامی ڈسٹریبیوٹر کمپنی کی منیجر اینا اینجی کا کہنا ہے کہ سنسر بورڈ نے ہر زاوئیے سے اس فلم کا جائزہ لیا ہے اور انہیں اس میں کوئی قابلِ اعتراض بات نظر نہیں آئی۔

فلم میں جم کیری ایک ٹی وی رپورٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بعد میں ایک چیلنج کے طور پر خدا کی طاقت حاصل کرلیتا ہے تاکہ یہ دیکھ سکے کہ کیا وہ دنیا کوخدا سے بہتر چلا سکتا ہے۔

ابتدائی طور پر اس فلم کی نمائش سات اگست کو ملائیشیا میں ہونی تھی تاہم ملک کے مذہبی امور کے وزیر عبدلحامد زین العابدین کی جانب سے اعتراضات کے بعد اسے مؤخر کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم مذاق میں بھی اپنے آپ کو خدا کے برابر تصور نہیں کر سکتے۔‘

اب اس فلم کی نمائش ستمبر کے آغاز میں متوقع ہے۔

ملائیشیاایک اسلامی ملک ہے اور یہاں مذہبی بنیادوں پر امریکی فلموں یا فلموں کے چند حصوں کو اکثر سنسر کردیاجاتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد