 |
|
 |
|
| جنگ، محبت اور کھیل |

کسٹوف فاویو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
|
فرانس میں ٹینس کے دو معروف نوجوان کھلاڑیوں کے والد پر الزام ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے حریفوں کو کمزور کرنے کے لئے ان کی پانی کی بوتلوں میں خواب آور ادویات ملاتے تھے۔
کریسٹوف فاویو پر الزام ہے کہ وہ اپنے حریفوں کے پانی میں ذہنی دباؤ کم کرنے والی ادویات ڈالتے تھے تاکہ ان کھلاڑیوں کو نیند آجائے اور سستی محسوس ہو۔
فاویوں پر پولیس کو اس وقت شک ہوا جب ان کے پندرہ سالہ بیٹے ماکسیم کے خالف کھیلنے والا ایک شخص مقابلے کے بعد گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ یہ شخص مقابلہ اس لئے ختم نہ کر سکا کہ اس کو بہت تھکن محسوس ہونے لگی۔ یہ کہہ کر وہ چلا گیا اور خیال ہے کہ وہ گاڑی چلاتے ہووئےسو گیا جس کے نتیجے میں یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کے خون میں خواب آور دوا ’ٹیمیسٹا‘ کے آثار پائے گئے حالانکہ اس کو کبھی یہ دوائی طبی طور پر نہیں دی گئی تھی۔
تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ماکسیم اور والینتین فاویو کے خلاف کھیلنے والے کئی کھلاڑیوں کو مقابلوں کے دوران نیند اور سستی محسوس ہوئی۔
کریسٹوف فاویو کی تیرہ سالہ بیٹی ماکسیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت زبردست کھلاڑی ہیں اور امکان ہے کہ آگے جا کر وہ بین الاقوامی سطح پر بہت کامیاب ہو سکتی ہیں۔
اس کیس سے با صلاحیت بچوں کے والدین کی بلند توقعات اور ان کی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ان کی بے رحم کوششوں کی عکاسی ہوئی ہے۔ |
|
 |