 |
|
 |
|
| کوبی برائنٹ پر مقدمہ |

برائنٹ کو امریکہ میں ڈدیوڈ بیکھم جیسامقام حاصل ہے
|
امریکہ کے سب سے مشہور باسکٹ بال کے کھلاڑی کوبی برائنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک انیس سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
ان پر الزام ہے کہ تیس جون کو انہوں نے امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ایگل میں اس خاتون کے ساتھ زبردستی کی تھی۔ یہ خاتون اس ہوٹل میں کام کر رہی تھیں جہاں برائنٹ ٹہیرے ہوئے تھے۔
کوبی برائنٹ نے عدالت میں اس الزام کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے اس خاتون سے جنسی تعلقات تھے لیکن اس میں کوئی زبردستی نہیں ہوئی تھی۔
اس مقدمے سے امریکہ میں خاصا تہلکہ مچ گیا ہے۔ کوبی برائنٹ اس وقت امریکہ میں باسکٹ بال کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں اور کھیل کے مداحوں میں انتہائی مقبول۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے۔
اس کیس سے برائنٹ کے ان گنت مداحوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
کوبی برائنٹ کو ان کی شہرت کے وجہ سے مختلف اشیا کے اشتہارات میں آنے کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم ملتی ہے۔ حال میں ’نائکی‘ کمپنی نے ان کے ساتھ اشتہارات میں آنے کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ان کو لاکھوں ڈالر ملنے تھے۔ تاہم یہ کام فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔
اس کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ نو اکتوبر ہے۔ |
|
 |