BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 14:54 - 21/07/2003
’تحقیقات کا دائرہ کار خود طے کروں گا‘
ڈاکٹر کیلی  کی خوکشی کا معمہ حل کرنے کے لیے تحقیقات شروع۔
ڈاکٹر کیلی کی خوکشی کا معمہ حل کرنے کے لیے تحقیقات شروع۔

لارڈ ہٹن نے، جنہیں ڈاکٹر کیلی کی خوکشی کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کرنے کو کہا گیا ہے، کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے دائرہ کار کا فیصلہ خود کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ یہ عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تحقیقات کا زیادہ حصہ کھلے عام منعقد کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس سلسلے میں انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

لارڈ ہٹن نے کہا کہ وہ کس کس کو شامل تفتیش کرتے ہیں اس کا انحصار ان کی صوابدید پر ہوگا۔

عراق کےمہلک ہتھیاروں کے برطانوی معائنہ کار ڈاکٹرڈیوڈ کیلی کی خودکشی کے عوامل کا پتا لگانے کے لئے کی جانے والی تحقیقیات پیر سے شروع ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹر کیلی کی خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے لارڈ ہٹن کی سربراہی میں انکوائری کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

اس سے چند دن قبل ڈاکٹر کیلی کی نعش اوکسفورڈ شائر میں واقع ان کے گھر کے قریب ایک جنگل سے ملی تھی۔

گزشتہ ہفتے ڈاکٹر کیلی نے برطانوی پارلیمان کی ایک کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بی بی سی کے نمائندے اینڈریو گلیگن سے ملاقات کی تھی۔

تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ انہوں نے بی بی سی کو یہ خبر دی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ برطانوی حکومت نے عراق کے مہلاک ہتھیاروں کے بارے میں خفیہ رپورٹوں میں حقائق کو مسخ کیا تھا۔

توقع ہے کہ لارڈ ہٹن ڈاکٹر کیلی کی بی بی سی کے نمائندے اینڈرریو گلیگن اور سوسان واٹس سے ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لیں گے۔

لارڈ ہٹن کی طرف سے کی جانے والی انکوائری میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے عملے سمیت، وزارت دفاع اور بی بی سی کے حکام سے تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے حزب اختلاف کے ان مطالبوں کو مسترد کر دیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت خفیہ رپورٹوں کی تشریح اور ان کی روشنی میں کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلی انکوائری کرائے۔

بی بی سی کے انکشاف نے کہ ڈاکٹر کیلی ہی ان خبروں کا ذریعہ تھے نئے سوالوں کو جنم دیا ہے۔

اس تمام معاملے میں بی بی سی کے کردار کو اخبارات میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دی ٹائمز نے کہا کہ بی بی سی اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سے مذید سخت سوال پوچھنے چاہیں۔

دی سن نے کہا کہ بی بی سی پارلیمان کی کمیٹی کے سامنے ڈاکٹر کیلی کی پوچھ گچھ کا تماشہ دیکھتا رہا۔

اخبار کا کہنا تھا کہ گلیگن نے اپنی خبر پر قائم رہ کر ڈاکٹر کیلی کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔

گلیگن نے ایک بیان میں اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے ڈاکٹر کیلی کی بات کو توڑ موڑ کر یا غلط انداز میں پیش کیا۔

گلیگن نے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر کیلی کا نام ظاہر کئے بغیر کہا تھا کہ خفیہ رپورٹس میں یہ دعوی کہ صدام حسین کی حکومت پینتالیس منٹ میں مہلک ہتھیار داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے حکومت کے کہنے پر شامل کیا گیا تھا۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright