BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 July, 2003, 14:57 GMT 19:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ڈاکٹر کیلی کے قاتل؟
 

 
بلیئر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش
بلیئر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش
 

اتوار کو شائع ہونے والے برطانوی اخباروں نے ہتھیاروں کے تنازعے پر بلیئر حکومت اور بی بی سی کو نہ صرف ایک عوامی کہٹرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ کیسے ڈاکٹر ڈیوِڈ کیلی جیسا ایک شریف، انصاف پسند اور باضمیر شخص سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا۔

سنڈے آبزرور لکھتا ہے کہ حکومت، پارلیمان اور بی بی سی کا حقیقت جاننے سے انحراف ڈاکٹر کیلی کی موت کا سبب بنا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس سیاست کے اہم کرداروں کی نیت جو بھی ہو لیکن انہوں نے جس گھناؤنے اور متشدد سلوک کا مظاہرہ کیا وہ ایک باوقار سائنسدان کی جان لے بیٹھا۔ آخر وزیراعظم بلیئر کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر السٹیئر کیمبل کو بی بی سی کے ساتھ اس تنازعے میں حالات کو اتنا اشتعال انگیز بنانے کی ضرورت کیا تھی؟

بلیئر کے مشیر السٹیئر کیمپبل

اخبار دی میل نے وزارت دفاع کی اہلکار پام ٹیار کا نام بھی شائع کیا ہے جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر کیلی کے نام کا انکشاف کیا۔ سنڈے مِرر کا خیال ہے کہ حکومت کے اہلکار اس بات پر فکرمند تھے کے ڈاکٹر کیلی نے ’جان لیوا حقیقت‘ کا انکشاف کردیا ہے۔ قوانین کے تحت ڈاکٹر کیلی کے لئے یہ ضروری نہیں تھا کہ تعلقات خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے وہ اپنا بیان دیں۔

تو سوال یہ ہے کہ انہیں کس نے کمیٹی کے سامنے بیان پر مجبور کیا؟ وزیردفاع جیف ہون یا ان کے مشیروں نے؟ سنڈے ٹائمز سوال کرتا ہے کہ کیا ان کا نام جاری کرنے میں جیف ہون کا بھی کوئی کردار تھا؟

سنڈے ٹیلیگراف لکھتا ہے کہ اگر ڈاکٹر کیلی کا نام جاری نہ کیا گیا ہوتا تو یہ عظیم سائنسد دان آج بھی زندہ ہوتا۔ اخبار کا خیال ہے کہ ان کی خواہش کے برخلاف انہیں اس سیاست میں جھونک دیا گیا۔ ٹیلیگراف لکھتا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے جس جارحانہ طریقے سے ڈاکٹر کیلی سے سوالات کیے وہ اس باوقار شخص کے انتہائی ذہنی صدمے کا باعث بنے۔

سنڈے مِرر کا کہنا ہے کہ حکومت کو بچانے کی جو سیاست ڈاکٹر کیلی کی موت کا سبب بنی ہے اس کے بانی اور سربراہ وزیراعظم بلیئر کے مشیر السٹیئر کیمپبل ہیں۔ سنڈے ٹائمز کا خیال ہے کہ ٹونی بلیئر کو ڈاکٹر کیلی کی خودکشی اور اس کی سیاسی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

لگ بھگ سبھی برطانوی اخبار اس بات پر حیران ہیں کہ اقوام متحدہ کے اسلحہ کے انسپکٹر کی حیثیت سے عراق میں نگرانی کے دوران صدام حسین کی حکومت کے سامنے نہ جھکنے والا یہ شخص سیاست کے سامنے زندگی کی جنگ کیسے ہار گیا؟

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد