 |
|
 |
|
| ’دانستہ جھوٹ نہیں بولا‘ |

کونڈا لیزا سخت گیر موقف رکھتی ہیں
|
امریکی قومی سلامتی کی مشیر کونڈا لیزا رائس نے صدر بش کا بھر دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر حملے کے لئے راہ ہموار کرتے وقت صدر بش نے دانستہ طور پر ایسی کوئی بات نہیں کہی جس کے درست ہونے کے بارے میں انہیں کوئی شک رہا ہو۔
صدر بش کے دورۂ افریقہ کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رائس نے کہا کہ جنوری میں صدر کے قوم سے رسمی خطاب کی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے منظوری دی تھی۔
امریکہ میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خفیہ اداروں نے وائٹ ہاؤس کو مشورہ دیا تھا کہ عراق پر افریقہ سے یورینیم درآمد کرنے کی کوشش کا الزام نہ لگائیں۔
ان الزامات کی صداقت اگرچہ مشکوک ہو چکی ہے تاہم رائس کا موقف ہے کہ اگر سی آئی اے کے ڈائریکٹر کو ان کے بارے میں کچھ تردد تھا تو انہیں اس کا اظہار اس وقت کرنا چاہئے تھا۔ وہ یہ بات صدر یا ان کے عملے کے علم میں نہیں لائے۔
گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے بھی کہا تھا کہ امریکی صدر کے خطاب پر اٹھنے والے تنازعہ کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے۔ |
|
 |