 |
|
 |
|
| پاکستان: فحش سائٹس، سدباب کی تیاری |

ویب سائٹس پر پابندی حکومت کے سوا کون چاہتا ہے؟
|
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسا سوفٹ ویئر بنا رہے ہیں جو پاکستانیوں کو انٹرنیٹ پر فحش ویب سائٹس دیکھنے سے روک سکے گا۔
یہ سوفٹ ویئر سال کے آخر میں لوگوں کو مفت فراہم کیا جائے گا۔
ایک قدامت پسند مسلمان معاشرے کے طور پر پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کو اس قسم کی ویب سائٹس پر جانے سے روکنے کی خواہش مند ہے تاہم یہ ایک مشکل کام ہوگا کیونکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام کے مطابق پاکستان میں ساٹھ فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ایسی ویب سائٹس پر جاتے ہیں جن میں فحش مواد ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔
پاکستان نے فحاشی کے خلاف پہلے ہی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس ضمن میں سال کے شروع میں اٹھارہ ہزار ایسی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا تھا جن کے بارے میں حکام کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے پر برے اثرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلیفون کے محکمے کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک جاری عمل ہے اور ہم ایسی ویب سائٹس بلاک کرتے رہیں گے‘۔ |
|
 |