 |
|
 |
|
| اسرائیل ابھی نہیں: مشرف |

صدر مشرف یورپ سے بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں
|
پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات استوار کرنے سے پہلے پاکستان میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے یہ بات فرانس کے صدر ژاک شیراک کے ساتھ ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
پیرس میں موجود صحافی ضیا اقبال شاہد کے مطابق پاکستان کے صدر پرویز مشرف اور فرانس کے صدر ژاک شیراک کے درمیان ہونے والی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
صدر پرویز مشرف جمعرات کو فرانس کے وزیر خارجہ ڈومینک دویلپاں سے ملاقات کریں گے جس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم، عراق اور پاک ہند تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
وہ جمعرات ہی کو پیرس میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ |
|
 |