BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 11:01 - 21/06/2003
عراق:گمشدہ یورینیم برآمد
معائنہ کاروں نے فروری میں مختلف تنصیبات کا دورہ کیا تھا۔
معائنہ کاروں نے فروری میں مختلف تنصیبات کا دورہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسے وہ سارا یورینیم مل گیا ہے جس کے بارے میں خدشہ تھا کہ اسے عراق کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ سے چوری کر لیا گیا ہے۔

آئی اے ای اے کی ترجمان ملیسا فلیمنگ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کو وہ سارا یورینیم مل گیا ہے جو جنگ کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارے کی ایک ٹیم نے اس ماہ کے شروع میں تویتا میں قائم عراق کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کا دورہ کیا تھا تاکہ جوہری مواد کی اقوام متحدہ کو مہیا کی گئی فہرستوں کے مطابق جانچ کی جا سکے اور ادھر ادھر بکھرے ہوئے جوہری مواد کو اکٹھا کیا جا سکے۔

اس ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کا ابھی منظر عام پر آنا باقی ہے۔

جنگ کے دوران تویتا کے ایٹمی پلانٹ کو بری طرح لوٹا گیا تھا اور ان ڈرموں کے بارے میں خاص طور پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا جن میں ماضی میں کم افزردہ یورینیم یا پیلا کیک ذخیرہ کیا جاتا تھا۔

لٹیروں نے ان ڈرموں کو خالی کرکے مقامی لوگوں میں بیچ دیا تھا جو انہیں پینے کا پانی یا خوراک ذخیرہ کرنے اور کپڑے دھونے کے لئے استعمال کر رہے تھے۔

ایک اندازے کے مطانق جنگ کے دوران تویتا کے ایٹمی پلانٹ سے ایک اعشاریہ آٹھ ٹن کم افزردہ یورینیم اور پانچ سو ٹن خام یورینیم لاپتہ ہو گیا تھا۔

اگرچہ یورینیم کو ذخیرہ کرنے والے بیس فیصد ڈرم چوری ہو گئے تھے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ لٹیروں نے ڈرم لے جانے کے پہلے یورینیم کو پھینک دیا تھا۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright