 |
|
 |
|
| ہتھیار ملیں گے: رمزفیلڈ |

کوششوں کے باوجود امریکی فوج ہتھیار برآمد نہ کرسکی
|
امریکی وزیردفاع ڈونالڈ رمزفیلڈ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو برآمد کرلیا جائے گا۔ انہوں نے چند روز قبل یہ کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ صدام حسین نے جنگ کے آغاز سے قبل یہ ہتھیار تباہ کردیے ہوں۔
لیکن اب امریکی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے برآمد نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ سابق عراقی رہنما صدام حسین نے انہیں چھپانے کی بھرپور کوشش کی۔
پہلی بار جب رمزفیلڈ نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ صدام  رمزفیلڈ نے اپنا موقف بدلا | حسین نے یہ ہتھیار تباہ کردیے ہوں تو امریکہ پر شدید تنقید کی گئی تھی کہ عراق پر قبضہ کرنے کے لئے ایسے ہتھیاروں کی موجودگی کا بہانہ بنایا گیا۔
امریکی وزیردفاع نے امریکہ اور برطانیہ پر لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عراق پر جنگ ’اچھی انٹلیجنس‘ کے بعد بھی شروع کی گئی تھی۔
رمزفیلڈ کے برعکس برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے ایک بیان میں یہ کہا ہے کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار برآمد کرلیے جائیں گے کیونکہ ان کے بقول ابھی عراقی سائنسدانوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ابھی یہ تنازعہ جاری ہے اور دریں اثناء امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عراق پر حملہ اس لئے کیا گیا تاکہ سعودی عرب سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے لئے راستہ ہموار کیا جاسکے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے معاملے پر ہی سب حملے کی حمایت کرنے کو تیار ہو سکتے تھے۔ |
|
 |