BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 12:12 - 25/05/2003
بالی وڈ کی چوریاں
فلم ’کانٹے‘ کو تکنیکی اعتبار سے عمدہ فلم قرار دیا گیا
فلم ’کانٹے‘ کو تکنیکی اعتبار سے عمدہ فلم قرار دیا گیا

خواہ فلموں کی کہانی کا معاملہ ہو یا سٹائل کا، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی وڈ ہالی وڈ سے بہت زیادہ متاثر ہے۔

بالی وڈ اپنے شائقین کا دل جیتنے کے لیے ہالی وڈ پر انحصار کرتا ہے۔ ایسالگتا ہے کہ بالی وڈ نے نقالی کو ایک تخلیقی عمل میں تبدیل کر دیا ہے۔

ایسی چربہ فلموں کی چند مثالیں درج ذیل ہیں۔

* انیس سو چونتیس میں فرینک کاپرا پانچ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی ’اِٹ ہیپنڈ وُن نائٹ‘ کے ہدایتکار تھے۔ یہ مزاحیہ فلم ایک امیر خاندان کی لڑکی اور ایک اخباری رپورٹر کے مل کر فرار ہونے کی داستان ہے۔

انیس سو بانوے میں عامر خان اور اپنی بیٹی پوجا بھٹ کو کاسٹ کر کے ہدایتکار مہیش بھٹ نے اسی کہانی کی بنیاد پر انیس سو بانوے میں ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ بنائی۔ انہوں نے اس فلم میں نادیم شروان کی موسیقی استعمال کر کے فلم میں ایک دیسی رنگ پیدا کر دیا۔

* اس سے خاصا عرصہ پہلے پرکاش مہرہ، پال نیومین کی کلاسیک فلم ’دی سٹنگ‘ (انیس سو تہتر) سے خاصے متاثر تھے۔ انیس سو چھہتر میں امیتابھ بچن کو ونود کھنہ کے مقابل کاسٹ کرتے ہوئے انہوں نے ’ہیرا پھیری‘ بنائی۔ مہرہ کی یہ فلم خاصی کامیاب رہی۔

* سن دو ہزار دو میں

فلم راز کا منظر
سوشن بھٹناگر کی فلم ’سوچ‘ جس میں ارباز خان، ادتیہ گوتری کار اور سنجے کپور پہلی بار متعارف ہوئے اصل میں ایلفریڈ ہچکاک کی لازوال فلم ’سٹینجرز آن اے ٹرین‘ (انیس سو اکاون) سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔

اگرچہ بھٹناگر اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ ہچکاک کے مداحوں میں سے ہیں لیکن انہوں نے فلم کا پلاٹ چوری نہیں کیا بلکہ اس کے بنیادی خیال کو فلم میں اپنایا ہے۔ لیکن ’سوچ‘ دیکھ کر زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

* دنیائے فلم کے باکمال اداکار مارلن برانڈو کے ساتھ الیزا کیزین نے انیس سو چون میں ’آن دی واٹر فرنٹ‘ بنائی جسے متعدد ایواڈ دیے گئے۔

انیس سو اٹھانوے میں وکرم بھٹ نے اسی کہانی کی بنا پر فلم ’غلام‘ بنائی۔ فلم میں ایک طرف تو بمبئی کی زیرِ زمین دنیا کی ایک جھلک پیش کی گئی تو دوسری طرف عامر خان اور رانی مکر جی کا معاشقہ بھی چلا۔

اس فلم سے مشہور ہونے والا ایک گانا ’آتی کیا کھنڈالا‘ کی بدولت کھنڈالا کا ایک عام پہاڑی مقام خاص اہمیت کا حامل بن گیا۔

* بِلی وائلڈر کی نٹ کھٹ مزاحیہ فلم ’سم لائک اِٹ ہوٹ‘ (انیس سو انسٹھ) کو انیس سو چوہتر میں نریندر بیدی نے اپنی فلم ’رفو چکر‘ میں اپنایا۔

فلم کی موسیقی کلیان جی آنند جی نے دی اور پلے بیک سنگر کنچن فلم کے گانے ’آئے زمانے‘ سے بہت مقبول ہوئے۔

* انیس سو ساٹھ میں بنائی

نئی فلم جسم
گئی فلم ’دی اپارٹمنٹ‘ نے انیس سو چھیانوے میں عزیز مرزا کی ’یس باس‘ میں جگہ پائی۔

* رابرٹ ڈینیرو کی کلاسیک فلم ’ٹیکسی ڈرائیور‘ (انیس وس چھہتر) کو جذباتیات کے شہنشاہ مہیش بھٹ نے اپنی فلم ’سڑک‘ میں اپنایا۔

فلم میں پوجا بھٹ کے حساس کردار اور سنجے دت کے سخت دلی کے حسین امتزاج سے مہیش بھٹ نے فلم بینوں کے دل جیت لیے۔

ندیم شروان کے گانے ’تمہیں اپنا بنانے کی قسم‘ نے فلم کو چار چاند لگا دیے۔

* انیس سو بیاسی کی کی ’باڈی ڈبل‘ برائن ڈیپالما کا جنسی تھرللر تھا۔ فلم ’لگان‘ کے باعث شہرت پانے والے ہدایتکار اشتوش گواری کار نے انہیں خطوط پر انیس سو بانوے میں ’پہلا نشہ‘ بنائی۔

* انیس سو پچاسی میں سسپنس سے بھرپور فلم ’جیگڈ ایج‘ جس میں حسین اداکارہ گلین کلوز نے کام کیا، سن دو ہزار ایک میں وکرم بھٹ کی فلم ’قصور‘ کی شکل میں جیگڈ ایج کا چربہ سامنے آیا۔

* انیس سو بانوے میں

فلم جسم کی بپاشا باسو
بننے والی فلم ’کنسنٹنگ ایڈلٹس‘ کی کہانی کو استعمال کرتے ہوئے عباس مستان نے اپنی فلم ’اجنبی‘ کے ذریعے ہندی سنیما میں بیوی بدلنے کا تصور متعارف کرایا۔

* عام ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنانے والے فلم ساز ڈیوڈ دھون مائیکل بیز کی فلم ’بیڈ بوائز‘ سے اس قدر تاثر ہوئے کہ انہوں نے انیس سو اٹھانوے میں ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ بنا ڈالی۔

بالی وڈ کے کردار بڑے اور چھوٹے میاں، امیتابھ اور گوندا کی شکل میں اتنے مقبول ہوئے کہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہو گئی۔

* میگ رائن اور کیون کلائن کی ’فرنچ کِس‘ انیس سو پچانوے میں بزمی کی فلم ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ کی بنیاد بنی۔

اس فلم کا شمار اجے دیوگن اور کاجل کی، جو اب میاں بیوی ہیں، بہترین رومانوی فلموں میں سے شمار ہوتی ہے۔

* موسیقی سے بھرپور فلم ’ہمراز‘ میں عباس مستان نے ’دی پرفیکٹ مرڈر‘ کا چربہ پیش کیا۔

* کہا جاتا ہے کہ فلمساز وکرم بھٹ نے سن دو ہزار میں آنے والی فلم ’دی ہول نائن یارڈز‘ کے حقوق خریدنے کی کوشش کی کیونکہ وہ ’آوارہ، پاگل، دیوانہ‘ نامی ایسی ہی ایک فلم بنانا چاہتے تھے۔

انہیں اس فلم کے حقوق

فلم خواہش کا منظر
تو حاصل نہ ہو سکے لیکن انہوں نے یہ فلم ضرور بنائی۔ اسی فلمساز نے بڑی میوزیکل فلم ’راز‘، ’واٹ لائز بینیتھ‘ (سن دو ہزار) سے اٹھائی۔

* اداکارہ سے ہدایتکارہ بننے والی پوچا بھٹ نے انیس سو اکیاسی میں کیتھلین ٹرنر کی ’باڈی ہیٹ‘ کو فلم ’جسم‘ کی شکل میں پیش کیا۔

* سنجے گپتا کی تکنیکی اعتبار سے عمدہ فلم ’کانٹے‘ مشہور فلم ’ریزروائر ڈاگز‘ کا چربہ ہے۔

* ہدایتکار سنگیت سیون کے بارے میں بھی یہ کہا جا سکتا ہے کہ کہ انہوں نے اپنی فلم ’چرا لیا ہے تم نے‘ کا پلاٹ فلم’شیراڈ‘ سے اٹھایا۔

* اور تو اور مایہ ناز فلمساز اور اداکار کمل حاسن بھی مشہور فلم ’مسز ڈائٹ فائر‘ کی کہانی اپنی فلم ’چاچی چار سو بیس‘ میں استعمال کرنے سے گریز نہ کر پائے۔

مہیش بھٹ کے الفاظ میں ’نقالی کرنا ایک تخلیقی عمل ہے اور ہالی وڈ اور بالی وڈ میں اس کی وہی حیثیت ہے جو ماں کو بچے سے جوڑنے والی ناڑ کی ہوتی ہے‘۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright