 |
|
 |
|
| آزادیِ اظہار: چین بدترین |

اس سال صحافی ڈینیل پرل قتل ہوئے
|
نیویارک میں قائم ’میڈیا واچ گروپ‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک سو چھتیس اخبار نویس جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
اس گروپ کا کہنا ہےکہ سن دو ہزاردو بد قسمتی سے دوسرا مسلسل سال ہے کہ جب دنیا کے مختلف ممالک میں قید اخبار نویسوں کی تعداد بڑھی ہے۔
صحافیوں کی اس تنظیم نے چوتھے مسلسل سال چین کو اخبارنویسوں کو قید کرنے میں بدترین ملک قرار دیا جہاں پر اس سال بھی انتالیس اخبار نویس قید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افریقہ کے ملک ارٹریا میں اخبار نویسوں کو سب سے کم آزادیِ رائے حاصل ہے۔
اسکے ساتھ ہی رپورٹ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پچہلی دو دہائیوں میں اس سال کام کے دوران مرنے والے اخبار نویسوں کی تعداد سب سے کم رہی۔
اس سال کام کے دوران انیس احبار نویس ہلاک ہوئے یہ تعداد پچہلے سال کے مقابلے میں آدھی ہے۔
|
|
 |