 |
|
 |
|
| بھارتی ہیکر حرکت میں |

یاہا وائرس کے بعد اب یاہا کیو وائرس
|
بھارتی ہیکرز نے پاکستانی ویب سائٹوں پر ایک نئے ای میل وائرس کے ذریعے حملے شروع کر دیے ہیں۔
یہ وائرس ای میل کے ذریعے پہنچتا ہے اور کسی ایک فرد کےای میل پتوں کی فہرست استعمال کر کے سینکڑوں کمپیوٹروں تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ نیا وائرس ’یاہا انٹرنیٹ کیڑا‘ وائرس کی طرح کا ہے اور اس کا نام ’یاہا کیو‘ ہے۔ اس کو بھیجنے والے ہیکر اپنے آپ کو ’اِنڈین سانپ‘ کہتے ہیں اور وائرس کے ساتھ وہ پاکستان مخالف پیغامات بھی بھیجتے ہیں۔
تاہم ان پیغامات کی نوعیت سیاسی سے زیادہ بچگانہ ہے اور مقابلہ ہیکنگ کا ہے۔
کمپیوٹر وائرس سے نمٹنے والی کمپنی ’سوفوز‘ نے بتایا ہے کہ وائرس سے پاکستان کی کئی سرکاری ویب سائٹوں کے علاوہ کراچی سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔
سوفوز کے انٹرنیٹ کے ماہر گراہیم کلیولی کہتے ہیں کہ ان حملوں سے سینکڑوں کمپیوٹر صارفین کے کمیوٹروں کے ہارڈ ڈرایو خراب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر ایک ہیکنگ کا مقابلہ معلوم ہوتا ہے۔ |
|
 |