BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 23:33 - 30/11/2002
شریف خاندان: لندن منتقلی
مشرف حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان دس برس تک پاکستان نہ لوٹنے کے وعدہ پر گیا ہے
مشرف حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان دس برس تک پاکستان نہ لوٹنے کے وعدہ پر گیا ہے

لندن سے طفیل احمد کی رپورٹ

اطلاع ہے کہ پاکستان کے جلاوطن سابق وزیراعظم نواز شریف لندن منتقل ہورہے ہیں اور ان کے بھائی شہباز شریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن آنے سے قبل جلد ہی پاکستان جارہے ہیں۔

آج لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے برطانیہ میں چیف آرگینائزر محمد افضل بٹ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ایک خصوصی گفتگو میں تصدیق کردی ہے کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سعودی عرب میں اپنی جلاوطنی ختم کررہے ہیں۔

افضل بٹ نے کہا کہ یہ طے ہے کہ نواز شریف ’آنے والا یہ نیا سال ہمارے ساتھ لندن میں ہی منائیں گے۔‘ تاہم انہوں نے نواز شریف کی لندن آمد کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف ’اگلے تین دنوں‘ میں ہی لندن آجائیں اور ہوسکتا ہے کہ ’عید ہمارے ساتھ ہی منائیں۔‘ افضل بٹ نے جو برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگینائزر ہیں کہا کہ نواز شریف اپنے والد کے علاج کے لئے لندن آرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا: ’برطانیہ میں مسلم لیگ کے کارکن ان کا پرجوش اور والہانہ استقبال کریں گے۔ یہ کافی لوگوں کو پتہ چل گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی لند آئیں گی۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف ’بعد میں پاکستان جائیں۔‘

انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف جلد ہی پاکستان جانے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’ہمیں جو اطلاع ہے وہ یہی ہے کہ میاں شہباز صاحب پہلے پاکستان جائیں گے۔ اور اس کے بعد پروگرام ہوا تو پھر لندن آئیں گے۔‘

افضل بٹ نے کہا: ’اب تو پاکستان میں الیکشن بھی ہوگیا ہے۔ اب اس کے بعد شہباز صاحب کو پاکستان جانے سے کون روکے گا؟‘ ان کا مزید کہنا تھا: ’پرویز مشرف صاحب ان کو خوش آمدید کہیں گے اور جو حالات ہیں ان کو بتائیں گے۔‘

لاہور سے صحافی عدنان عادل کے مطابق شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلمان شہباز ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں۔ جبکہ ان کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز پہلے سے ہی پاکستان میں مقیم ہیں۔

آج اندرون پاکستان اور پاکستان کے باہر دن بھر اس طرح کی اطلاعات گردش کرتی رہیں کہ نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن منتقل ہورہے ہیں۔

لاہور سے صحافی عدنان عادل نے شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم صفدر اور ان کے شوہر بھی لندن آئیں گے۔

نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو اکتوبر 1999 کی جنرل پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کے بعد جلاوطن کردیا گیا تھا۔

پاکستان میں یہ نظریہ عام ہے کہ نواز شریف کی جلاوطنی فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف سے ایک خفیہ معاہدے کے تحت ہوئی۔ لاہور سے صحافی عدنان عادل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ کسی معاہدے کے وجود سے انکار کیا ہے۔

اس وقت نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں ہیں۔ سعودی عرب سے صحافی سید راشد حسین نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ آج نواز شریف مدینہ میں چند سعودی شہزادوں سے ملاقات کررہے تھے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright