|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردو میں ایک سنگ میل
بی بی سی اردو آن لائن کا افتتاح آن لائن پبلشنگ کی دنیا میں ایک سنگ میل ہے کیونکہ یہ پہلی سائٹ ہے جو اردو زبان میں چھپے ہوئے مواد کا عکس حاصل کرنے کی بجائے اصل متن کو اسکرین پر بھیجتی ہے۔ اس سائٹ کی تیاری میں سب سے پہلا چیلنج اردو بولنے والوں کے لئے انٹرنیٹ پر اردو زبان پڑھنا ممکن بنانا تھا۔ فی الحال کمپیوٹر اردو فونٹ اسکرین پر دکھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھنے والا اردو فانٹ میسر نہیں ہے۔
اس بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری تھا کہ جو بھی حل نکالا جائے وہ مستقبل میں متعارف ہونے والےسسٹم میں بھی قابل عمل ہو۔ جو حل نکالا گیا ہے اس کے تحت ایک بار اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے لینے کے بعد قارئین اپنے کمپیوٹر پر باآسانی اردو پڑھ سکتے ہیں۔ موجودہ فونٹ ایسے بنایا گیا ہے کہ یہ اس فونٹ سے بھی مطابقت رکھےگاجو مائیکروسافٹ کمپنی تیار کر رہی ہے۔ اس سائٹ کے قارئین کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے جہاں کراچی اور اسلام آباد کے رہنے والے تو اس سائٹ کا فائدہ اٹھاتے ہی ہیں لیکن قبائیلی علاقے اور پاکستان کے دور دراز سرحدی علاقوں کے لوگ بھی اس سائٹ کو دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ، بھارت، کینیڈا، جنوبی افریقہ، جاپان، ایران اور خلیج میں مقیم اردو بولنے والے لوگ بھی بہت بڑی تعداد میں روزانہ اس سائٹ کو پڑھتے ہیں۔ اس سائٹ پر چوبیس گھنٹے تازہ خبروں، تجزیوں اور بی بی سی اردو سروس کی ریڈیو نشریات کے علاوہ اس سائٹ پر انتہائی نایاب معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ گذشتہ چالیس سال کے دوران اردو سروس کی طرف سے جاری ہونے والی خبروں کے ذخیرے تک بھی اس سائٹ سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ تاریخی آوازیں، تصویریں اور رپورٹیں قارئین کو ماضی کی جھلک دکھاتی ہیں۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام اردو کمپیوٹر پر اردو زبان میں وسیع امکانات کا مظہر ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|
|
| BBC Languages >> BBC World Service >> BBC Weather >> BBC Sport >> BBC News >> | |
|
|
|