| |
 |
 |
| انٹرنیٹ لنکس |
 |
| |
| وزڈن |
 |
| بھارتی کرکٹ |
 |
| |
| بی بی سی بیرونی ویب سائیٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ |
| |
|
|
|
| اظہر :صدی کا بہترین بھارتی کھلاڑی؟ |

اظہر الدین نےبھارت کی طرف سےننانوےٹیسٹ کھیلے
|
تحریر: رفعت جاوید
کرکٹ میچوں کی مبینہ طور پر فکسنگ کرنےاور سٹے بازی میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی بار تحقیر کا شکار ہونے والے سابق مایہ ناز بھارتی کرکٹ کھلاڑی محمد اظہر الدین کو ”وزڈن کرکٹرز ایلمانک” نے صدی کے سب سے بہترین بھارتی کرکٹر کے طور پر نامزد کیا ہے۔
اس ایوارڈ کے لئے دیگر 16 اہم دعویداروں میں سابق بھارتی اوپنر سنیل منوہر گواسکر اور سچن تندولکر کے نام نمایاں ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں لیگ اسپنر انیل کمبلے وہ دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
اظہرالدین کے تا حیات کرکٹ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے 2000 میں اس وقت پابندی عائد کر دی تھی جب بھارت کے مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے انہیں میچ فکسنگ کے الزام میں مجرم قرار دیا۔ بعد ازاں بی سی سی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے حود ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی اور اس کی رپورٹ میں بھی اظہر کو مجرم پایا گیا۔
تاہم اظہر مسلسل ان الزامات کو یہ کہ کر مسترد کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔
اس ایوارڈ کے لئے ناموں کا انتخاب کرنے کے لئے 35 سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور اس کی سربراہی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو لائڈ نے کی۔ فاتح کا اعلان 23 جولائی کو لندن میں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اظہر نے اس پابندی کے بعد مکمل گوشہ نشینی اختیار کر لی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرنے سے بھی گریز کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اظہر اس وقت اپنی اداکارہ اہلیہ سنگیتا بجلاتی کے ساتھ بمبئی میں رہتے ہیں۔
اظہر الدین بھارتی کرکٹ تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں ۔ ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں ہی میچوں میں ان کی انفرادی کارکردگی ہمیشہ ہی متاثر کن رہی۔ انہوں نے ننانوے ٹیسٹ میچوں اور 147 اننگز میں بائیس سنچریوں سمیت 6215 رن بنائے۔ ٹیسٹ کیریئر میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 199 تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔
دوسری جانب 334 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انہوں نے سات سنچریوں کے ساتھ 9378 رن بنائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 105 اور ون ڈے میچوں میں 156 کیچ پکڑے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار عالمی کرکٹ کے بہترین فیلڈروں میں ہوتا تھا۔ |
|
|