Saturday, 27 January, 2007, 12:20 GMT 17:20 PST
برصغیر کی تقسیم کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی کلاسیکی موسیقی کی روایات پر ہونے والے اثر کو سمجھنے کے لیے دلی میں مقیم انڈین فلم میکر یوسف سعید نے پاکستان میں چھ ماہ گزارے اور ایک خصوصی فلم بنائی۔
یوسف سعید نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں موسیقاروں اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی، محفلوں میں شرکت کی اور کئی اداروں میں وقت گزارا۔ یہ فلم جہاں ایک طرف برصغیر میں موسیقی کی بقا کے بارے میں سوال اٹھاتی ہے وہیں ثقافتی شناخت، قوم پرستی، اسلام میں موسیقی کی جگہ اور پاکستان کے ’پاپ‘ کلچر کے بارے میں بھی اہم اور دلچسپ سوال اٹھاتی ہے۔