bbc.co.uk navigation

اعتراض بلوچستان یا حقِ خود ارادیت پر ہے؟ اختر مینگل

آخری وقت اشاعت:  پير 20 فروری 2012 ,‭ 13:09 GMT 18:09 PST

میڈیا پلئیر

بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور قوم پرست جماعت بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی بلوچوں کی حق خود ارادیت میں امریکی نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرارداد کو اچھی پیش رفت قرار دیا ہے۔

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

امریکی رپبلکن پارٹی کے رکن اور خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ڈینا روباکر نے امریکی ایوانِ ایوانِ نمائندگان میں جمعہ کو ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بلوچ عوام کو حق خودارادیت اور آزاد ملک کا حق حاصل ہے اور انہیں موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بلوچ عوام پر تشدد کیا جا رہا ہے اور وہاں ماورائے عدالت ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور حزب مخالف کی جماعتوں نے اس قراداد کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نےسنیچر کو کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت پر حملے کے مترداف قرار دیا تھا۔ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ اسلم رئیسانی نے اس قرارداد کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

لیکن بلوچستان کی علحیٰدگی پسند تنظیموں کے علاوہ بعض قوم پرست جماعتوں نے بھی اس قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور قوم پرست جماعت بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی بلوچوں کی حق خود ارادیت میں امریکی نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرارداد کو اچھی پیش رفت قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں ہمارے ساتھی ذوالفقار علی نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ’جو دبئی میں مقیم میں ہیں‘ ٹیلفون پر بات کی اور ان سے امریکی نمائندگان میں پیش ہونے پر والی قرار داد پر رد عمل جاننا چاہا تو ان کا جواب یوں تھا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔