bbc.co.uk navigation

گزشتہ ہفتہ: تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 فروری 2012 ,‭ 06:56 GMT 11:56 PST
  • موسیکاروں اور مداحوں نے گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
  • برطانوی ملکہ کے مطابق چرچ آف انگلینڈ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ برطانیہ میں تمام مذاہب کی پیروکاری کو آزادانہ طور پر یقینی بنائے۔
  • انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ پاکستان کے عمران فرحت کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں رن آؤٹ کرتے ہوئے۔
  • یونان میں ارکانِ پارلیمان کی جانب سے یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے مطالبے پر بچت اصلاحات کا بل منظور کرنے پر یونانی دارلحکومت ایتھنز میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مطالبات کی منظوری کے بعد یونان کو ایک سو تیس ارب یورو کا ’بیل آؤٹ‘ دیا جا سکے گا۔
  • یورپی پارلیمان کی اطالوی رکن نے سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ پہلے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ بیان کرنا چاہتی تھیں کہ خواتین کو بچوں کی دیکھ بھال اور اپنے پیشے کوساتھ چلانے میں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
  • ہنڈورس میں جیل میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد اب لاشوں کی شناخت کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں تین سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔
  • حکومت مخالف یوتھ موومنٹ کے سینکڑوں اراکین سینیگال کے دارلحکومت داکار میں صدر عبدولے ویڈ کے خلاف مظاہرے کررتے ہوئے۔
  • لندن فیشن ویک کےدوران’ کوری نیلسن شو‘ میں ایک ماڈل کپڑوں کی نمائش کرتے ہوئے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔