bbc.co.uk navigation

افریقہ کے ختم ہوتے گلیشیئرز

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 18 فروری 2012 ,‭ 20:28 GMT 01:28 PST
  • رنزوری پہاڑیاں یوگنڈا اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے سرحدی علاقے میں واقع ہیں۔
  • کانگو میں لمبے عرصے سے بدامنی کے باعث ان گلیشیئرز تک پہنچنا نہایت دشوار ہو گیا ہے۔ اور بہت کم سائنسدان ان پہاڑیوں تک پہنچ پائے ہیں۔
  • سب ملا کر گلیشیئرز پہاڑی کی چوٹی کے صرف ایک مربع کلومیٹر پر موجود ہیں۔
  • مزید گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور ان کے ختم ہونے کی رفتار 30 سے 50 میٹر سالانہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گلیشیئر سنہ 2025 تک ختم ہو جائیں گے۔
  • کلوس ان گلیشیئرز کی تصاویر بنا رہے ہیں۔ وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں دنیا کے تمام گلیشیئرز کا تصویری ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کو ناسا، ڈنمارک کی ملکہ اور انگلینڈ کی آرٹس کونسل کی حمایت حاصل ہے۔
  • اس پروجیکٹ کا مقصد برف کا ایک عوام نقشہ بنایا جایا جس سے سائنسدان اور عوام دونوں دنیا بھر کے گلیشیئرز پر نظر رکھ سکیں۔
  • کلوس ہر تصویر کے ساتھ اس کے کوآرڈینیٹس بھی لکھتے ہیں تاکہ بعد میں سیٹیلائٹ کے ذریعے ان گلیشیئرز کا مشاہدہ جاری رکھا جاسکے۔
  • گلیشیئرز کے ماہر رچرڈ ٹیلر کا کہنا ہے کہ جب گلیشیئرز میں اس قسم کی کمی دیکھتے ہیں تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔