bbc.co.uk navigation

ہونڈوراس کی جیل میں آتشزدگی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 16 فروری 2012 ,‭ 01:55 GMT 06:55 PST
  • حکام کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک ہونڈوراس کی ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم تین سو قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
  • حکام کے مطابق تین سو مصدقہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مزید چھپن قیدی لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
  • اس جیل میں مجموعی طور پر 853 قیدی رکھے گئے تھے۔
  • وسطی ہونڈوراس کے علاقے کومےگوا میں واقع جیل میں زیادہ تر ہلاکتیں کوٹھڑیوں میں قیدیوں کا دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی ہیں۔
  • آتشزدگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں قیدیوں کے اہلِخانہ جائے حادثہ پر جمع ہوگئے ہیں۔
  • ان کا کہنا ہے کہ کچھ قیدیوں نے جان بچانے کے لیے جیل کی چھت سے چھلانگیں بھی لگائیں۔
  • یہ آگ منگل کو رات گئے لگی اور اس پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ حکام اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا بجلی کی فراہمی میں آنے والی خرابی آگ لگنے کی وجہ تو نہیں۔
  • ہلاک ہونے والے درجنوں قیدی اپنی کوٹھڑیوں میں پائے گئے اور ان لاشیں ناقابلِ شناخت ہو چکی تھیں۔
  • کومےگوا کے آگ بجھانے کے عملے کے ترجمان ہوزے گارسیا کا کہنا ہے کہ جیل میں ’جہنم‘ کا سا منظر تھا اور مضطرب قیدیوں نے شعلوں سے بچنے کے لیے ہنگامہ بھی کیا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔