bbc.co.uk navigation

امریکی گلوکار وٹنی ہوسٹن کی زندگی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 12 فروری 2012 ,‭ 04:33 GMT 09:33 PST
  • امریکی گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن اڑتالیس برس کی عمر میں لاس اینجلس میں انتقال کر گئی ہیں۔
  • ہوسٹن ہمیشہ ہی سب سے زیادہ مقبول خاتون گلوکارہ رہیں۔ ان کے گانے ’آئی وِل آلویز لو یو‘ اور سیونگ آل مائی لوّ فار یو‘سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔
  • تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کئی مسائل کا شکار رہی جن میں ان کی گلوکار بوبی براؤن کے ساتھ کشیدہ ازدواجی زندگی شامل ہے۔
  • وٹنی ہوسٹن کا پس منظر روحانیت اور گرجا گھر میں مناجات خوانی سے بھرپور تھا۔
  • وٹنی ہوسٹن کی والدہ بھی مناجات خوانی کرتی تھیں۔ ان کی ایک کزن ڈائونی وارنک بھی گلوکارہ ہیں۔
  • انیس سو اسی اور نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر انہوں نے کئئ اعزازات حاصل کیے اور کئی مقبول انفرادی گانے اور البم دیئے۔
  • وٹنی ہوسٹن نے بطورِ اداکارہ بھی کئی فلموں میں کامیابی حاصل کی۔
  • نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہوسٹن کی موت بلاشبہ موسیقی کی دنیا کے گریمی ایواڈز پر اثر انداز ہوگی جو اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہو رہے ہیں۔

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔