bbc.co.uk navigation

اترپردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 8 فروری 2012 ,‭ 09:29 GMT 14:29 PST
  • بہرائچ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر لوگوں کی قطار
    بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ بہرائچ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر لوگوں کی قطار دیکھی جا سکتی ہے۔
  • مسلم خواتین، بستی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر
    بدھ کو پہلے مرحلے میں دس اضلاع کے پچپن حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں. بستی میں مسلم خواتین کو ووٹ ڈالنے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے۔
  • یوپی انتخابات
    فیض آباد ضلع کے ایودھیا شہر میں بھی پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
  • یوپی انتخابات
    بارش کے باوجود بیشتر علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں پر لوگوں کی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔
  • یوپی انتخابات
    پولنگ اسٹیشن سے باہر ووٹ ڈالنے کے بعد ایودھیا کے بعض سادھو۔
  • یوپی انتخابات
    ووٹ ڈالتی ہوئی ایک خاتون۔ سیتاپور، بارہ بنکی، فیض آباد، امبیڈکر نگر، بہرائچ، شراوستی، بلرام پور، گونڈا، سدھارتھ نگر اور بستی اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
  • یوپی انتخابات
    جن پچپن نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں سے گیارہ نشستیں شیڈول کاسٹ ذاتوں کے لیے مخصوص ہیں۔
  • یوپی انتخابات
    پہلے مرحلے کے انتخابات میں دو وزراء، اکتیس ارکانِ اسمبلی اور پندرہ سابق وزراء کے سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
  • یوپی انتخابات
    پولنگ اسٹیشن کے اندر کا منظر، کم روشنی کے سبب موم بتی کی روشنی میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔
  • یوپی انتخابات
    تقریباً سات ہزار پولنگ بوتھ حساس قرار دیے گئے ہیں اور حفاظتی انتظامات سنبھالنے کے لیے نیم فوجی دستوں اور پولیس کے دو لاکھ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔